اسٹیٹ بینک کابرآمدکنندگان ،صنعتوں کیلئے شرح سود میں کمی کا اعلان

صنعتوں کے پھیلائواور نئی سرمایہ کاری کے لیے قرض 5 فیصد پر ملے گا‘ اعلامیہ

بدھ 8 جولائی 2020 18:15

اسٹیٹ بینک کابرآمدکنندگان ،صنعتوں کیلئے شرح سود میں کمی کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے برآمدکنندگان اور صنعتوں کے لیے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا۔مرکزی بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق صنعتوں کے پھیلائواور نئی سرمایہ کاری کے لیے قرض 5 فیصد پر ملے گا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق بنیادی شرح سود میں کمی کے بعد ری فناس ریٹ کم کیے۔ 17 مارچ سے اب تک بنیادی شرح سود میں 6.25 فیصد کمی کی گئی ہے۔مرکزی بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے نان ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے مارک اپ 6 سے کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا۔سرمایہ کاری پر ٹی ای آر ایف کے تحت مارک اپ 7 سے کم کر کے 5 فیصد کردیا گیا، فیصلہ بزنس کمیونٹی کی طویل مدت سرمایہ کاری کے لیے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں