کوویڈ-19 سے مزید 1736افراد متاثر ہوئے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں مزید 22مریض انتقال کرگئے ،655 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے،مراد علی شاہ

بدھ 8 جولائی 2020 18:52

کوویڈ-19 سے مزید 1736افراد متاثر ہوئے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کوویڈ-19 سے مزید 1736افراد متاثر ہوئے ہیں اور تعداد بڑھ کر 99362 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں مزید 22مریض انتقال کرگئے اور کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1637 ہوگئی ہے۔ یہ بات انہوں نے بروز بدھ وزیراعلی ہاس سے جاری ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ 9318 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں 1736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کا شرح تناسب 19 فیصد بنتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 533540 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس میں سے 99362 کیسز کی تشخیص مثبت آئی ، اس طرح شرح تناسب 19 فیصد پر آچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری موجودہ اور مجموعی طور پر تشخیص کی شرح 19 فیصد ہے جو کہ زیادہ اور قابل تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مزید 22 مریضوں کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے ور اس طرح ابتک 1637 مریض فوت ہوچکے ہیں اور شرح اموات 1.6 فیصد ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 41352 مریض زیر علاج ہیں، ان مریضوں میں 39199 گھروں پر ہیں، آئسولیشن سینٹرز میں 352 مریض اور 1801 صوبے کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 655 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور ان میں سے 75 کو وینٹیلیٹرز پر منتقل کردیا گیا ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 1697 مریض گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں ٹھیک ہوگئے اور معمول کی زندگی میں واپس لوٹ آئے ہیں اور ابتک 56373 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور اس کی شرح تناسب 57 فیصد بنتی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق نئے کیسز کی آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے بھر میں 1736 کوویڈ-19 کیسز میں سے آج شہر کراچی میں 764 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلع وار اعدادوشمار بتاتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع جنوبی کراچی میں 317، ضلع شرقی کراچی میں 179، حیدرآباد میں 123، گھوٹکی میں 122، ضلع وسطی کراچی میں 110، ملیر میں 64، کورنگی میں 58، ضلع غربی کراچی میں 35، خیرپور میں 77، دادو میں 53، قمبر-شہدادکوٹ میں 46، شہید بینظیر آباد میں 40، شکارپور میں 38، جامشورو میں 36، سکھر میں 33، کشمور-کندھ کوٹ میں 32، ٹنڈو الہیار میں 30، عمرکوٹ میں 29، جیکب آباد میں 22، لاڑکانہ میں 16، میرپورخاص میں 14، بدین میں 8، نوشہروفیروز میں 7، سانگھڑ میں 4، مٹیاری اور ٹنڈو محمد خان میں ایک ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے سندھ کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپکو اور دوسروں کو بچانے کے لئے محتاط رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سیحفاظت کیلئے ایس او پیز پر عمل کریں۔ وزیراعلی سندھ نے عوام کو ہدایت دیتے ہوئے مزید کہا کہ آپکی احتیاط نہ صرف آپ کو بلکہ آپ کے پیاروں، دوستوں اور دیگر لوگوں کو محفوظ بنائے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں