نالوں کی صفائی کے لیے مشینری فوری طور پر بڑھائی جائے تاکہ مقررہ وقت کے اندر مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکیں، میئرکراچی
جون 2018ء کے بعد نالے صاف نہیں ہوئے،اس وقت 40ایکسیویٹر اور 80ڈمپرز کے ذریعے کام کیا جارہا ہے،وسیم اخترکی میڈیا سے بات چیت
بدھ 8 جولائی 2020 18:52
(جاری ہے)
ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی‘ سینئر ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن مسعود عالم‘ سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز نعمان ارشد اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
میئر کراچی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک نے جو رقم فراہم کی ہے اس کا صحیح استعمال ہونا چاہیے اور صفائی مہم کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے فوری طور پر نالوں کی صفائی کے لیے مشینری کا اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ مختلف اجلاسوں میں طے پایا تھا کہ ڈسٹرکٹ کے چھوٹے نالوں کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز دیے جائیں گے جو اب تک نہیں دیے گئے تاہم ضلع وسطی میں محدود وسائل ہونے کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت کام شروع کیا ہے مگر دیگر اضلاع میں اب تک صفائی کا کام شروع نہیں ہوسکا۔ نالوں کے چوکنگ پوائنٹس فوری کھلنا ضروری ہیں بصورت دیگر برساتی پانی سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔مون سون کے سیزن میں کے الیکٹرک متحرک نظر نہیں آرہا ہے۔کے الیکٹرک کو اپنی افرادی قوت اور گاڑیاں علاقوں میں نکالنے کی ضرورت ہے تاکہ بجلی کی بحالی کا کام فوری طور پر ہوسکے اور ٹوٹے ہوئے تاروں کو جلد سے جلد جوڑا جائے تاکہ شہریوں کو جانی نقصان سے بچایا جاسکے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ان کا پانی بڑے نالوں میں نہیں پہنچ پارہا جس کی وجہ سے وہ نالے اُبل رہے ہیں۔ کوثر نیازی کالونی کے لنک نالے کے اوپر تجاوزات قائم کردی گئیں جس کی وجہ سے یہاں صفائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ میئر کراچی نے ہدایت کی کہ جہاں مشینری پہنچنا ممکن نہیں وہاں افرادی قوت سے کام لے کر نالے صاف کیے جائیں۔میئر کراچی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جلد سے جلد ان چھوٹے نالوں کی صفائی کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے کئی بار میں نے اپیل بھی کی ہے اور متعدد بار مراسلے تحریر کیے ہیں جس میں نالوں کی صفائی سے متعلق فنڈ جاری کرنے کے لیے کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس موقع پر باہمی رابطوں کے ذریعے شہریوں کو سہولت فراہم کرسکتے ہیں۔میئر کراچی نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ مشینری کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ بروقت یہ کام مکمل ہوسکے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت