جے ایس بینک روزگار اسکیم کے تحت قرضے فراہم کرنے والا سب سے بڑا بینک بن گیا

30 جون 2020تک جے ایس بینک نی10.8بلین قرض کی منظوری دی ،جس سے ایک لاکھ ملازمین کو تنخواہیں ادا کی گئیں

بدھ 8 جولائی 2020 18:58

جے ایس بینک روزگار اسکیم کے تحت قرضے فراہم کرنے والا سب سے بڑا بینک بن گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) جے ایس بینک ،اسٹیٹ بینک آ پاکستان کی روزگار اور ری فنانس اسکیم کے تحت ایس ایم ای اور چھوٹے کارپوریٹ اداروں کو قرضے فراہم کرنے والا سب سے بڑا بینک بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 30جون 2020تک جے ایس بینک نی10.8بلین قرض کی منظوری دی ،جس کی وجہ سے مختلف کمپنیوں کے ایک لاکھ سے زائد ملازمین کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران اپنی تنخواہیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔

واضح رہے کہ 10 اپریل 2020 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فنڈ فراہم کرنے کے لئے دوبارہ فنانس اسکیم متعارف کرائی تھی ،جس کے تحت ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالنے پر آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی منظوری دی گئی تھی ۔ اس اسکیم کے تحت 19 جون 2020 تک 1.1 ملین ملازمتوں کی بچت ہوئی۔ اس اسکیم کو مزید 3 ماہ کے لئے بڑھادیا گیاہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں