کے الیکٹرک کے عملے کو دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

کے الیکٹرک کا عملہ کارروائی کے لیے پہنچا تو نامعلوم ملزمان نے حملہ کیا اور عملے کو کارروائی سے روکتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، پولیس

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 10 جولائی 2020 10:10

کے الیکٹرک کے عملے کو دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-10جولائی 2020ء)      کے الیکٹرک کے عملے کو دھمکیان دینے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک ون میں غیر قانونی کنڈا مافیا کے خلاف کارروائی کرنے والے عملے کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو پولیس نے گلستان جوہر سے گرفتار کیا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کا عملہ کارروائی کے لیے پہنچا تو نامعلوم ملزمان نے حملہ کیا اور عملے کو کارروائی سے روکتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ 29 جون کو پیش آنے والے واقعے کے بعد ملزم اشرف کو گرفتار کر کے اس سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دھمکیاں دینے میں 4 مزید افراد بھی ملوث ہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ کراچی میں اس وقت لوڈشیڈنگ کا بدترین دور جاری ہے، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کراچی کے شہریوں کی کمر توڑ دی ہے، اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی احتجاج کیا جا رہا ہے، اس سے قبل ایک اور واقع میں دیکھا گیا تھا کہ شہریوں نے کے الیکٹرک کے عملے کو کھمبے سے باندھ دیا تھا۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت کی نااہلی کے خلاف تحریک انصاف کی صوبائی قیادت کی جانب سے دھرنا بھی دیا جا رہا ہے۔ چوتھے روز بھی جاری دھرنے میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران اور رہنماؤں کی شرکت دھرنے میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے بھی یکجہتی کے لیے شرکت کی ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں کنور نوید جمیل اور محمد حسین اور دیگر شامل تھے تحریک انصاف کی قیادت میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی، پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان سمیت اراکین اسمبلی و دیگر بھی موجود تھے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں