میری عزیر بلوچ سے 8 سے 9 بار ملاقات ہوئی، عبدالقاد پٹیل

میں نے آج تک بندہ تو کیا، ایک جانور بھی نہیں مروایا، رہنما پیپلز پارٹی کا کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے بیان

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 10 جولائی 2020 13:13

کراچی (اردوپوائںٹ تازہ ترین اخبار-10جولائی 2020ء) میری عزیر بلوچ سے 8 سے 9 بار ملاقات ہوئی ہے۔ میں نے آج تک ایک بھی بندہ نہیں مروایا۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے رہنما عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ میری عزیر بلوچ سے زیادہ ملاقات نہیں رہی، 8 سے 9 بار اس سے ملا ہوں، سوال کا جواب دیتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک عزیر بلوچ سے ایک بندہ تو کیا، جانور بھی نہیں مروایا۔

بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر کلمہ پڑھتے ہوئے یہ بات کی ہے کہ انہوں نے آج تک کسی شخص کا بھی قتل نہیں کروایا۔ اینکر وسیم بادامی نے علی زیدی کی جے آئی ٹی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ آپ پر الزام ہے کہ آپ نے اپنے کوآرڈینیٹر کے قتل کا بدلہ عزیر بلوچ کے ذریعے لیا، اس سوال کا جواب دیتے ہوئے عبدالقادر کا کہنا تھا کہ وہ مقدمہ آج بھی نا معلوم افراد کے خلاف درج ہے، اگر مجھے اس کے قاتل کا پتہ ہوتا تو مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف نہ ہوتا کیونکہ ہماری تو اس وقت حکومت بھی تھی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ منظرعام پر آںے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں جس میں سابق صدر آصف علی زرداری کا نام بھی آ رہا ہے، اس سے قبل ایک اور پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم بادامی نے انکشاف کیا تھا کہ آصف علی زرداری کا عزیر بلوچ سے لاعلم ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سینیئر صحافی وسیم بادامی نے انکشاف کیا ہے کہ ایسا ممکن ہی نہیں ہو سکتا کہ آصف علی زرداری کو عزیر بلوچ کے بارے میں پتہ نہ ہو۔

بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کراچی میں روزانہ کی بناد پر قتل و غارت کر رہا تھا جس پر آصف زرداری لاعلم نہیں بلکہ خاموش تھے۔ وسیم بادامی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہی عزیر بلوچ کو پالا ہے اور اس سے اپنے 10 کام نکلوائے ، تاہم اگر وہ خود سے قتل غارت کرے بھی تو پیپلزپارٹی اسے کچھ نہیں کہہ سکتی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں