کراچی، آغا سراج درانی کا چوکیدار گولی لگنے سے جاں بحق

ہفتہ 11 جولائی 2020 12:57

کراچی، آغا سراج درانی کا چوکیدار گولی لگنے سے جاں بحق
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2020ء) ڈیفنس میں آغا سراج درانی کا چوکیدار گھر کے باہر اپنی ہی ایس ایم جی کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 5 خیابان تنظیم میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے چوکیدار نے ایس ایم جی سے اپنے سینے پر گولی مار کر خودکشی کی۔

(جاری ہے)

متوفی چوکیدار آغا سراج درانی کے گھر کے باہر بنی چوکی پر تعینات تھاجبکہ گھر کے ملازموں نے پولیس کو بتایا کہ متوفی نے اس سے قبل کسی بھی قسم کی پریشانی یا ذہنی دباؤ کا ذکر نہیں کیا، متوفی چوکیدار آغا سراج درانی کے گھر پر بچپن سے ملازم تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اپنی ہی بندوق کے اتفاقیہ گولی چلنے کا بھی ہوسکتا ہے تاہم اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں