بلاول بھٹو کی مرحوم غلام مرتضیٰ بلوچ کی رہائش گا آمد ،بھائی اور صاحبزادے سے تعزیت

غلام مرتضی بلوچ پی پی کے نظریاتی اور وفادار جیالے تھے۔انہوںنے ہر دور میں جمہوریت کے پرچم بلند کیے رکھا ،چیئرمین پیپلزپارٹی

ہفتہ 11 جولائی 2020 18:10

بلاول بھٹو کی مرحوم غلام مرتضیٰ بلوچ کی رہائش گا آمد ،بھائی اور صاحبزادے سے تعزیت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہفتہ کو سابق صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کی رہائش گاہ پہنچ کر مرحوم کے بھائی حاجی انور بلوچ اور صاحبزاد یوسف بلوچ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غلام مرتضی بلوچ پی پی کے نظریاتی اور وفادار جیالے تھے۔انہوںنے ہر دور میں جمہوریت کے پرچم بلند کیے رکھا ۔کرونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں غلام مرتضی بلوچ اگلی صفوں کے سپاہی تھے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے مرحوم غلام مرتضیٰ بلوچ کے جنت میں درجات کی بلند کے لیے بھی دعا کی ۔اس موقع پر مرحوم غلام مرتضیٰ بلوچ کے صاحبزادے یوسف بلوچ نے اپنے والد کی جدوجہد پر لکھی گئی کتاب بھی پیش کی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں