یواے ای نے پاکستانیوں کو سیاحت کا ویزہ دینے پر پابندی عائد کردی

فیصلے کے بعد پاکستانیوں کو ٹورسٹ ویزہ کی فراہمی روک دی گئی ،پاکستانی شہری تاحکم ثانی ٹورسٹ ویزہ کی درخواست نہیں دے سکیں گے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 11 جولائی 2020 18:57

یواے ای نے پاکستانیوں کو سیاحت کا ویزہ دینے پر پابندی عائد کردی
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جولائی 2020ء) متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو سیاحت کا ویزہ دینے پر پابندی عائد کردی، فیصلے کے بعد پاکستانیوں کو ٹورسٹ ویزہ کی فراہمی روک دی گئی ہے،پاکستانی شہری تاحکم ثانی ٹورسٹ ویزہ کی درخواست نہیں دے سکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کمرشل ویزہ ٹیم نے پاکستانیوں پر نئی پابندیاں لگا دیں۔

یواے ای نے پاکستانیوں کو سیاحت کا ویزہ دینے پر پابندی عائد کردی ، جس کے بعد پاکستانیوں کو ٹورسٹ ویزہ کی فراہمی روک دی گئی ہے۔ پابندی کے فیصلے کے بعد پاکستانی متحدہ عرب امارات کیلئے تاحکم ثانی ٹورسٹ ویزہ کی درخواست نہیں دے سکیں گے۔ واضح رہے متحدہ عرب امارات نے رہائشی ویزہ سے متعلق قوانین میں بھی ترمیم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد امارات میں مقیم اور دیگر ممالک میں موجود اماراتی ویزہ ہولڈرز تارکین وطن کے ویزوں اور شہریوں کے پاسپورٹس کی مُدت میں توسیع کرانے کے لیے تین ماہ کی رعایت دے دی گئی ہے۔

اس ترمیم کے بعد اماراتی حکومت کا پچھلا فیصلہ منسوخ کر دیا گیا ہے جس میں یکم مارچ تا یکم دسمبر تک ویزوں اور اقاموں کی میعاد بغیر کسی فیس کے بڑھا دی گئی تھی۔ اس ترمیم کے بعد ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر سال کے آخر تک دی گئی رعایت بھی ختم کر دی گئی ہے۔ فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ کی جانب سے کل بروز اتوار سے ویزہ سروسز کے لیے انتظامی فیس کی وصولی شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

رہائشی ویزوں سے متعلق اس فیصلے کی منظوری اماراتی کابینہ کی جانب سے دی گئی ہے۔ کابینہ کی جانب سے خلیجی ممالک کے باشندوں کوبھی ویزے کی مُدت میں توسیع کے لیے مزید ایک ماہ کی رعایت دے دی گئی ہے۔ جبکہ ایسے اماراتی ویزہ ہولڈرز جنہوں نے امارات سے باہر چھ ماہ سے کم عرصہ قیام کیا ہے۔ انہیں بھی ویزوں میں ایک ماہ کی توسیع دی گئی ہے۔ یہی رعایت اماراتی شہریوں کو بھی حاصل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں