وفاقی حکومت نے پولیو پھیلانے والی ویکسین بچوں کو پلائی، مراد علی شاہ

حکومت کا یہ مجرمانہ فعل ہے، ویکسین کے سبب ملک میں 50 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں، گلگت بلتستان میں بھی ناقابل استعمال ویکسین بچوں کو پلائی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا الزام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 12 جولائی 2020 18:33

وفاقی حکومت نے پولیو پھیلانے والی ویکسین بچوں کو پلائی، مراد علی شاہ
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جولائی 2020ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے پولیو پھیلانے والی ویکسین بچوں کو پلائی، حکومت کا یہ مجرمانہ فعل ہے،ویکسین کے سبب ملک میں 50 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں، گلگت بلتستان میں بھی ناقابل استعمال ویکسین بچوں کو پلائی گئی۔ انہوں نے آج میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وفاقی حکومت نے پولیو پھیلانے والی ویکسین بچوں کو پلائی، حکومت کا یہ مجرمانہ فعل ہے۔

گلگت بلتستان میں بھی ناقابل استعمال ویکسین بچوں کو پلائی گئی۔ جبکہ اس ویکسین کو ایکسپائر کردینا چاہیے تھا لیکن اس ویکسین سے کیسز میں اضافہ ہوا۔کراچی میں بھی دو پولیو کیسز آئے، ہم پولیو کو ختم کرچکے تھے۔ ویکسین کے سبب اس سال ملک میں 50 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ادویات کی درآمد میں گھپلے ہوئے، چینی اسکینڈل سامنے آیا، میں اربوں روپے عوام سے نکالے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک صرف وفاقی حکومت نہیں چلا رہی ہے، ہم چاروں سوبے پارٹنرز ہیں، کورونا میٹنگز میں بعد اوقات دوسرے صوبوں کا بھی ترجمان بنتا رہا ہوں۔ کیونکہ دوسرء وزراء اعلیٰ مجھے کہتے آپ ہماری جگہ بولیں۔ ہم تو بول نہیں سکتے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کورونا سے متعلق کہا تھاکہ وبا پھیلے گی لیکن پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔ بیچ میں مسائل آئے تھے جس میں لوگوں کوہسپتالوں میں جگہ نہیں ملی۔

سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ دیگرصوبوں کے مقابلے میں ڈبل ہے۔ سندھ میں ابھی جو ٹیسٹنگ ہو رہی ہے اس سے مطمئن نہیں ہوں۔ پنجاب کی آبادی سندھ سے زیادہ لیکن کورونا ٹیسٹنگ کم ہے۔ ہم نے ہسپتالوں کے لیے سہولیات میں اضافہ کیا۔ یہ سمجھناغلط ہے کہ ہم نے کورونا پر قابو پالیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کورونا کے تمام ٹیسٹ بالکل مفت کررہی ہے۔ کورونا کی ویکسن آنے تک وباء کو کنٹرول کرنا مشکل ہے۔ صوبے میں ٹیسٹنگ کی شرح سے مطمئن نہیں۔ عمران خان کے سامنے مسئلہ رکھا کہنے لگے پچھلی حکومتوں سے پوچھیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں