ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی ٹک ٹاک اسٹار گرل حریم شاہ کے ساتھ ویڈیو منظرعام پر آگئی

ویڈیو میں حریم شاہ اور فاروق ستار کو ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کے تصاویر بنواتے ہوئے دیکھا گیا ہے

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 15 جولائی 2020 11:37

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی ٹک ٹاک اسٹار گرل حریم شاہ کے ساتھ ویڈیو منظرعام پر آگئی
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-15جولائی2020ء) ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی ٹک ٹاک اسٹار گرل حریم شاہ کے ساتھ ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔ پاکستان کی نامور سیاسی شخصیات کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر شیئر کرنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی ایک مرتبہ پھر انٹری ہوئی ہے لیکن اس مرتبہ ان کی ویڈیو ایم کیو ایم کے فاروق ستار کے ساتھ منظرعام پر آئی ہے۔

منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں حریم شاہ اور فاروق ستار کو ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کے تصاویر بنواتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ایک وقت میں حریم شاہ نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچائی ہوئی تھی جس کے بعد حکومتی حلقوں میں ان کا ذکر کیا جا رہا تھا۔ کچھ عرصہ قبل حریم شاہ کی حکومتی رہنماؤں کے ساتھ تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھیں جس کے بعد حکومتی ارکان کو خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

حریم شاہ کا اثر اس قدر بڑھ گیا تھا کہ ایک وقت پر آ کر وزیراعظم عمران خان نے بھی اس معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا تھا۔تا ہم بعد میں حریم شاہ مںظر عام سے غائب ہو گئی تھیں۔ لیکن اب ایک مرتبہ پھر ان کی ویڈیوز منظرعام پر آنا شروع ہو گئی ہیں جس میں اب پہلی ویڈیو میں ان کے ساتھ ایم کیو ایم کے فاروق ستار کو دیکھا گیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے مختلف رہنماؤں سمیت وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بھی حریم شاہ کی تصاویر منظرعام پر آچکی ہیں۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری میری پسندیدہ سیاسی شخصیت ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف سے قوم کو امیدیں ہیں انہیں واپس آنا چاہیئے، بے نظیر شہید ایک عظیم خاتون تھیں، ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں