انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی

پیر 3 اگست 2020 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2020ء) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں55پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.95روپے سے بڑھ کر167.50روپے اور قیمت فروخت167.25روپے سے بڑھ کر167.80روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 166.80روپے اور قیمت فروخت167.30روپے پر بدستور برقرا رہی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز یورو کی قدر میں30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 193.50روپے سے گھٹ کر193.20روپے اور قیمت فروخت195.50روپے سے گھٹ کر195.20روپے پر آ گئی جبکہ1روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 214روپے سے بڑھ کر215روپے اور قیمت فروخت216روپے سے بڑھ کر217روپے پر جا پہنچی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں