حق خودارادیت کا حصول کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے،مصطفی کمال

منگل 4 اگست 2020 23:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حق خودارادیت کا حصول کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے، اقوامِ عالم کو اس دیرینہ عالمی مسئلے کا پائیدار حل تلاش کرنا ہوگا ورنہ یہ تیسری عالمی جنگ کا شاخسانہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اپنے حق کے حصول کیلئے مقبوضہ کشمیر کی عوام نے بڑے پیمانے پر قربانیاں دی ہیں اور آج تک دے رہے ہیں، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور یہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے کیونکہ کشمیریوں پر مظالم انکے مذہب اسلام کی وجہ سے ڈھائے جا رہے ہیں۔

پاک سرزمین پارٹی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے ہر مثبت قدم کی بھرپور حمایت کرے گی، بھارت دہشت گردی اور ظلم و ستم کے ذریعے کشمیریوں کی آزادی اور حق خودارادیت کی تحریک کو دبا نہیں سکتا۔

(جاری ہے)

ایک سال سے زائد کے بدترین لاک ڈان کے باوجود بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کے جزبے کو مدھم بھی نا کرسکا ہے۔ پاک سر زمین پارٹی واحد پارٹی ہے جس نے کراچی سے جا کر کشمیر میں کشمیری عوام سے ملاقات کی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

ہم کشمیریوں کی جدو جہد میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پانچ اگست کو بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے، کریک ڈان، قتل عام اور محاصرے کو ایک برس مکمل ہونے کے باوجود بھی بھارت کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے معصوم کشمیریوں کی تین نسلیں تباہ ہوچکی ہیں اور بھارت منظم انداز میں کشمیری عوام کی نسل کشی کر رہا ہے لیکن حق خود ارادیت کیلیے مقبوضہ کشمیر کی عوام اور افواج پاکستان کی لازوال قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں