کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے رہیں گے، مقررین کا مزاکرے سے خطاب

جمعرات 6 اگست 2020 00:05

کراچی۔5 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے مظالم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے رہیں گے،5 اگست 2019ء کو مودی اوربی جے پی کی فاشٹ بھارتی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 370اور 33-A کو منسوخ کردیا اور غیر قانونی، یکطرفہ طور پرعوام کی واضح خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مجموعی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے سے الحاق کیا اور اسے بھارتی فیڈریشن کا حصہ قرار دیا۔

اس کے بعد 80 لاکھ سے زیادہ کشمریوں کو شدید لاک ڈائون کے نیچے رکھا گیا ہے اور ہندوستانی فوجیوں کے 9-Div کو مقبوضہ کشمیر میں تعینات کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے غازی پاکستان فائونڈیشن اور پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ مذاکرے بعنوان ’’فاشٹ بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر کو غیر قانونی انضمام‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مقررین میں ائیر کموڈور (ر) سید نہال عابد رضوی، معروف دفاعی تجزیہ کار بریگیڈر (ر) حارث نواز، کیپٹن ادیب زیڈ صفوی، چیئرمین غازی پاکستان فائونڈیشن ڈاکٹر راجہ غلام مصطفے بھٹی، معروف تجزیہ کار مرزاعالم بیگ، صدر انجمن گوجراں سندھ چوہدری علیم الہی، گورنر مشن ورلڈپیس ہیومن رائٹس پرنس عمیر احمد، چیئرمین آل چرچز الائنس گلریز پاشا، چیئرمین پختون یوتھ فورم سردارخان برین مہمند، چوہدری ف عدنان ظفر آرائیں، عابد حسین علوی و دیگر نے کیا۔

مقررین نے کہا کہ یہ عملی طور پر ایک نازی حراستی کیمپ ہے جس میں نوجوانوں کو جعلی مقابلوں، چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے ذریعے روزانہ مارا جاتا ہے۔ظلم و ستم اور قتل خاص طور پر کشمیری نوجوانوں کی ڈیموگرافی اور کشمیر کے جغرافیہ تبدیل کرنے کے لئے بڑے منصوبے کے حصے کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔ بھارتی مظالم کی مذمت اور کشمیری عوام کی خواہشات کی حمایت میں 5 اگست یوم سیاہ کے موقع پر مقررین نے کہا کہ کشمیر، کشمیریوں پر بھارتی فورسز کی طرف سے مظالم اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے رہیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں