بچی کو دوسری منزل سے پھینکنے کا کیس،عدالت کا ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

مفرور باپ کو بھی فوری گرفتار کیا جائے، اور مقدمہ کا چالان پیش کیا جائے، عدالت کے احکامات

جمعرات 6 اگست 2020 13:56

کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-06اگست2020ء) بچی کو دوسری منزل سے پھینکنے کے کیس میں والدہ اور نانا ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے اور تفتیشی افسر کو مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں  نومولود بچی کو دوسری منزل سے پھینکنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں نو مولود بچی کو قتل کرنے کی کوشش کرنیوالے ملزمان کو ایک روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا جس پر فاضل جج نے بچی کی والدہ اور نانا کو کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے اور مفرور باپ کو گرفتار کرنے اورمقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے منظور کالونی میں ایک عمارت سے نوزائیدہ بچی کو نیچے پھینک دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کیلئے لیڈی سرچر صدف حرا کی موجودگی میں بلوچ کالونی پولیس نے منظور کالونی سیکٹر آئی لکی آفرید ی روڈ گلی نمبر 4 مکان نمبر 42 پر کارروائی کرتے ہوئے 18 سالہ نجمہ اور اس کے والد ممتاز علی ولد غلام محمد کو گرفتار کر لیا تھا۔

نومولود بچی کی کنواری ماں نے پولیس کے سامنے اپنے کزن کے ساتھ ناجائز تعلقات کا اعتراف کر لیا تھا۔دوران تفتیش نجمہ نے بچی کو سڑک کنارے رکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میرے اپنے کزن شریف ولد اقبال کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، جس پر میں حاملہ ہو گئی اور اس بات کا علم میرے والد کو بھی تھا۔اس کا کہنا تھا کہ منگل کی صبح 4 بجے کے قریب میں نے اپنے گھر اپنے والد کی موجودگی میں ناجائز بیٹی کو جنم دیا، مجھے ناجائز بچی سے خوف آیا کیونکہ میں کنواری تھی، جرم چھپانے کی غرض سے بچی کو اپنے والد کے ہمراہ سڑک پر رکھ آئی تھی۔پولیس نے ملزمہ اور اس کے والد کے خلاف مقدمہ نمبر 362/2020 درج کرتے ہوئے باپ بیٹی کو گرفتار کر لیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں