زخمی بچہ کی اپنے درد کی پرواہ کئے بغیر دھماکے میں زخمی باپ کےلئے دعا

"اے اللہ میرے باپ کی مدد فرما" بچے کی سڑک پر مدد مانگنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 6 اگست 2020 14:26

زخمی بچہ کی اپنے درد کی پرواہ کئے بغیر دھماکے میں زخمی باپ کےلئے دعا
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-06اگست2020ء) زخمی بچہ کی اپنے درد کی پرواہ کئے بغیر دھماکے میں زخمی باپ کےلئے دعا۔ کہا جاتا ہے کہ والدین اپنی ساری عمر اپنے بچوں کے لئے گزار دیتے ہیں۔ اپنی کمائی سے وہ اپنے بچوں کی ضروریات پوری کرتے رہتے ہیں۔ تاہم یہ سب کرنے کے بعد اگر کسی کے بچے اس کے ساتھ اچھا سلوک کریں تو وہ والدین بھی خوش نصیب ہوتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے دھماکے کے بعد دیکھا گیا ہے جہاں زخمی بچہ کی اپنے درد کی پرواہ کئے بغیر دھماکے میں زخمی باپ کےلئے دعا کر رہا تھا۔ اس سارے منظرکی ویڈیو منطرعام پر آگئی ہے۔ بچے کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ "اے اللہ میرے باپ کی مدد فرما"
خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں جماعت اسلامی کی ریلی میں دھماکہ کریکر بم حملے کے نتیجے میں ہوا تھا، نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل پر یوٹرن لیتے ہوئے کریکر ہوا میں اچھالا جس سے دھماکہ ہوا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین اور ریلی کے قائدین کا کہنا ہے کہ ایک موٹرسائیکل نے یوٹرن لیتے ہوئے کریکر ہوا میں اچھالا جس سے دھماکہ ہوا۔ بم کا لیور تاحال نہیں ملا ہے، تاہم زخمیوں اور موٹر سائیکل کی ٹنکی پر کریکر کے نشانات واضح ہیں۔ دھماکے کے باوجود جماعتِ اسلامی کی قیادت نے جلسہ جاری رکھا ہے۔ قیادت نے کارکنان کو پرامن رہنے کی تلقین کی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر تصدیق کردی ہے کہ دھماکہ کریکر پھٹنے سے ہی ہوا ہے۔

دھماکے میں ریلی کے کچھ شرکاء زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 4سے 5افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ کچھ افراد معمولی زخمی ہیں۔ریلی کے قائدین اس وقت جلسہ کے لیے سٹیج پر موجود ہیں اور دھماکے کے باوجود ریلی کو روکا نہیں گیا ہے۔ قائدین نے شرکاء کو پرامن رہنے اور اردگرد پر نظر رکھتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اس سے قبل آج صبح ہی کراچی کے علاقے کورنگی میں ناصر جمپ پر کریکر حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اسٹیٹ ایجنسی کی دکان سے تین زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں مبارک خان، اظہر اقبال اور الیاس شامل ہیں۔ ایس ایس پی کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ فریقین کے درمیان جائیداد کے تنازعے پر پیش آیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں