پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کے ایگزیگٹیو کونسل کے رکن محمد اشفاق کا واحد اسپورٹس شوٹنگ بال اکیڈمی کا دورہ

جمعرات 6 اگست 2020 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) واھد شوٹنگ بال اکیڈمی کورنگی کھیل کی نرسری ہے یہاں سے شوٹنگ بال کے نامور کھلاڑی ابھریں گے جس انداز میں کھلاڑیوں کی تربیت اور سرپرستی واحدسپورٹس کررہی ہے وہ لائق تحسین ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کے ایگزیگٹیو کونسل کے رکن محمد اشفاق نے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال اکیڈمی کورنگی کے دورے پر کھلاڑیوں اور منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر چیئر مین واحد اسپورٹس ایم شمیم قریشی ،سابق شوٹنگ بال قومی کھلاڑی قمر السلام پیارے ،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی ،قومی شوٹنگ بال کھلاڑی وسیم عباس اور ملک ناصر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

محمد اشفاق نے کھیل کے فروغ اور شوٹنگ بال میں ٹیلنٹ کے اضافے کے حوالے سے کاوشوں پر واحد اسپورٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اکیڈمی کے کھلاڑی عبداللہ ،محسن علی ،اُسامہ احمد اور عبدالاحد سے مستبل میں بہترین کارکردگی کی اُمید ہے انہوںنے کہاکہ مجھے یہاں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ نوجوانوں کے ساتھ بچے اور بزرگ بھی زوق و شوق کے ساتھ شوٹنگ بال کھیل رہے ہیں،انہوںنے پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن اور ایشین شوٹنگ بال فیڈریشن اور اپنی جانب سے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال اکیڈمی کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں