نالوں کی صفائی پروزیراعظم اور ایف ڈبلیو او کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رہنما پی ٹی آئی خرم شیرزمان

جمعہ 7 اگست 2020 00:35

کراچی۔6 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کراچی ڈویژن کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)نی12 سال کا کام تین دن میں کردیا ہے، کراچی کے شہری وزیراعظم عمران خان اور ایف ڈبلیو او کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو جاری پیغام میں کیا ۔

(جاری ہے)

خرم شیرزمان نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کی وجہ سے شہر کے نالے مکمل صاف ہورہے ہیں، ایف ڈبلیو او نے شہر کو بڑے خطرات سے بچا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں بھی اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے لیکن اس حوالے سے سندھ حکومت کے انتظامات نامکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اچھی طرز حکمرانی پر توجہ دے ،سندھ کے لوگ اب تبدیلی کے لیے عملی جدوجہد میں ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں