جامعہ اردو کی شام کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جمعہ 7 اگست 2020 00:35

کراچی۔6 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) وفاقی اردو یونیورسٹی نے شام کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں13 اگست تک توسیع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمشن ڈاکٹر راشد تنویر کے مطابق بیچلرز،ماسٹرز اورفارم ڈی 2020ء (شام)کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں13 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔خواہشمند امیدوار داخلہ فیس وائوچر جامعہ اردوکی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk سے ڈائون لوڈکرکے متعلقہ بینکوں میں جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں