گورنر سندھ کا سینئر صحافی اطہر ہاشمی کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 7 اگست 2020 00:35

کراچی۔6 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سینئر صحافی اور معروف کالم نگار سید اطہر علی ہاشمی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعرات کو جاری تعزیتی پیغام میں مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ سینئر صحافی سید اطہر علی ہاشمی شفیق ، نرم گو ،ملنسار اورنفیس شخصیت کے مالک تھے ۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ سید اطہر علی ہاشمی نے ہمیشہ کالم نگاری کے ذریعہ معاشرتی خرابیوں کو دور کرنے کے لئے اصلاحی تنقید کی، صحافت میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں