سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ بورڈ میں رین ایمرجنسی نافذ

مرکز شکایات میں موصول ہونے والی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے،ایم ڈی کاشف گلزار

جمعہ 7 اگست 2020 01:05

کراچی۔6 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کاشف گلزار شیخ نے مون سون بارش کے دوران پانی کی بروقت نکاسی کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ایس ایس ڈبلیو ایم بی میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ آپریشن کے بعد جانوروں کی باقیات اور کچرا ہنگامی بنیاد پر صاف کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام کچرا کنڈیاں کلیئرکر دی جائیں تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائر یکٹرآپریشن طارق نظامانی کی سربراہی میں تمام عملہ فیلڈ میں موجودرہے گا ۔ دریں اثناء انہوں نے تمام افسران اور شکایات مرکز کی انچارج مس مومل اور نبی بخش کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بروقت شکایات کو متعلقہ افسران تک منتقل کیا جائے تاکہ بروقت شکایات کا ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چائنیز کنٹریکٹرز کو جلد از جلد کچرا کنڈیوں کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر ایم ڈی نے صفائی ستھرائی کے عمل کو مزید بہتری کی طرف گامزن کرنے کے لئے ہدایات جاری کی جبکہ علاقوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ٹیمیں متحرک رہیں گی ۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ شکایات درج کرانے کے لئے شکایتی مراکز ، ضلع شرقی (021-35314171), (021-35314172)، ضلع جنوبی 21-32744473),(021-32744474) (،ضلع ملیر کے لئے (021-99333656) ، (0313-3655699) ، ہیڈ آفس کے واٹس ایپ نمبر 0318-1030851اور فون نمبر 021-99333702فعال ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع شرقی اور جنوبی کی شکایات کے لئے (Kangjie Complaint) اپلیکیشن ڈاؤن لوڈکرکے شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں