سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا خطرناک و مخدوش عمارتوں اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی کاسلسلہ تیز

رین ایمرجنسی سینٹرمتحرک، شہری مخدوش عمارتوں کی نشاندہی کریں، ڈی جی ایس بی سی اے

جمعہ 7 اگست 2020 01:05

کراچی۔6 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی ای) نے خطرناک ،مخدوش عمارتوں اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی کاسلسلہ تیز کردیا ہے،ڈائریکٹرجنرل نے اچانک دورے کرکے خود انہدامی عمل کامعائنہ کیا،ڈیمالیشن سکواڈ نے 6خطرناک عمارتوںکے انہدام سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں متعددغیرقانونی تعمیرات کومنہدم وسربمہرکردیا۔

تفصیلات کے ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے آشکار داور نے ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے خطرناک قرار دی گئی تمام عمارتوں کو مسمار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈیمالیشن سکواڈ 6 خطرناک عمارات، پلاٹ نمبر A-51/6سول لائنزپر واقع گرائونڈپلس گیارہ منزلہ عمارت،گارڈن ویسٹ میں گرائونڈپلس سات منزلہ عمارت ،پلاٹ نمبر A-2/15،دہلی کالونی سول لائنز، پلاٹ نمبر 1106،لیاری ،پلاٹ نمبر 199/01لیاری اورپلاٹ نمبر 634،لیاقت کالونی لیاری پر واقع مخدوش عمارتوں کومنہدم کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈیمالیشن سکواڈ کی جانب سے شہربھر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے باوجود ڈائریکٹرجنرل از خود بھی دورے کرکے انہدامی جگہوں اور غیرقانونی تعمیرات کامعائنہ کرتے رہے اس دوران انہوں نے غیرقانونی تعمیرات اور ان پر مناسب انہدامی کارروائی نہ کئے جانے پر بعض افسران کے خلاف ایکشن اور تحقیقات کاموقع پر ہی حکم دیا۔

واضح رہے کہ آشکارداورنے ڈی جی ایس بی سی اے کاچارج سنبھالتے ہی غیرقانونی تعمیرات کے خاتمے کو اپنی اولین ترجیحات قراردیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت تادیبی ومحکمہ جاتی کارروائی سے متعلق ارادوں کااظہارکیاتھا۔ علاوہ ازیں ڈیمالیشن سکواڈ کی ٹیم نے جمشید ٹائون کے علاقے بہارکالونی میں پلاٹ نمبر 18/5،پردوسری تاپانچویں منزل کی آرسی سی چھت ،پلاٹ نمبر 28/1،پرپہلی اوردوسری منزل کی آرسی سی چھت،اور پلاٹ نمبر 24بہارکالونی پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیا۔

جمشید ٹائون ہی کے دیگرعلاقوں میں ہونے والی کارروائی میں پلاٹ نمبر 414-GRW،محمدی کالونی،اورپلاٹ نمبر 1341،محمودآباد نمبر6،پر پانچویں منزل کی آرسی سی چھت ،پلاٹ نمبر A-1014اسٹریٹ نمبر30-B،محمودآباد نمبر 5پر تیسری منزل کی آرسی سی چھت اورپارٹیشن دیواروں اورپلاٹ نمبر 117،ڈی ایم سی ایچ ایس بلاک 3،پر تیسری منزل کی چھت کوجزوی طورپر منہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر 111-B/2،سولجربازار پر غیرقانونی دکانوں کوسربمہرکردیاگیا۔

لیاقت آباد ٹائون میں پلاٹ نمبرDV-50،وحیدآباد ،پلاٹ نمبر14/15،سی ایریاپر تیسری منزل کی تعمیرات اور پلاٹ نمبر 8/16،سی ایریالیاقت آباد پر پانچویں منزل پر پورشن کی تعمیرات کومنہدم کردیاجبکہ ناظم آباد کے علاقے میں پلاٹ نمبر12،بلاک 1-J،پانچویں منزل کی تعمیرات،پلاٹ نمبر 5/21،بلاک 3-F،پر چوتھی منزل اورپلاٹ نمبر 6/14،بلاک 3-Fپرتیسری منزل کے کالمزکو منہدم کردیاگیا۔

دریں اثناء مختلف ڈیمالیشن ٹیموں کی جانب سے کارروائیوں میں صدرٹائون میں پلاٹ نمبر 68/2،گارڈن ویسٹ پر گرائونڈتاساتویں منزل آرسی سی چھتوں کومنہدم کردیاجبکہ نارتھ کراچی ٹائون میں پلاٹ نمبر B-299سیکٹر11-A،پر دوسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی چھت اورنارتھ ناظم آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر A-331،بلاک ڈی ،پر تیسری منزل کی تعمیرات کومنہدم کردیاگیا مذکورہ بالاانہدامی کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئیں جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کے لئے ایس بی سی اے پولیس فورس بھی ان کے ہمراہ وہاں موجودتھی۔

علاوہ ازیں بارشوں کے دوران مخدوش بلڈنگوں میںہونے والے حادثات اور ہنگامی حالات کے پیش نظر ایس بی سی اے میں قائم رین ایمرجنسی سینٹرمیں ٹیکنیکل اسٹاف 3شفٹوں میں 24گھنٹے ڈیوٹی پر موجودہے ۔ عوام الناس سے درخواست ہے کہ عوامی مفاد میں اپنے گردونواع میں کسی بھی مخدوش حالت یاغیرمعیاری تعمیرات کی حامل عمارت کے بارے میں ایس بی سی اے ویب سائٹ [email protected]پرمطلع کریں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں