سندھ حکومت کراچی کو مسائل میں دھکیل رہی ہے، رہنما پی ٹی آئی خرم شیرزمان

ہفتہ 8 اگست 2020 01:05

کراچی۔7 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ صوبائی وزراء کے دورے سوائے سیر و تفریح کے کچھ نہیں، بارشوں کے حوالے سے سندھ حکومت نے کوئی پلان نہیں دیا۔کورنگی،مواچھ گوٹھ، گجر نالے کے قریب مقیم لوگ وزیراعظم عمران خان کو دعائیں دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو جاری بیان میں کیا ۔ خرم شیرزمان نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کو مسائل میں دھکیل رہی ہے،حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں نالوں کی صفائی کے نام پر ڈرامے جاری ہیں،اگر ایف ڈبلیو او کام نہ کرتا تو کراچی پھر سے تالاب بن چکا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبہ سندھ میں مسائل کا خاتمہ یقینی بنائے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں