واٹربورڈ عملہ متحرک،برساتی پانی کی نکاسی کے ساتھ شہریوں کو دستیاب پانی کی فراہمی کا عمل بھی جاری

ہفتہ 8 اگست 2020 01:25

کراچی۔7 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) کراچی شہر میں جمعرات سے شروع ہونے والی برسات کے دوران واٹربورڈ کا عملہ بغیر کسی وقفے کے شہر سے برساتی پانی کی نکاسی کے ساتھ شہریوں کو دستیاب پانی کی فراہمی کا عمل بھی معمول کے مطابق جاری رکھے ہوئے ہے۔ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نہ صرف تمام آپریشن کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں بلکہ رات دن کے مختلف پہر شہر کے نشیبی علاقوں ،اہم شاہراہوں اور واٹربورڈ کے پمپنگ سٹیشنوں سمیت دیگر تنصیات کا دورہ کرکے انجینئرز اور افسران سمیت دیگر عملے کی حوصلہ افزائی اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں جمعرات سے شروع ہونے والی بارشوں کے پانی کی نکاسی کے ساتھ واٹربورڈ کا عملہ ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمدودشیخ کی نگرانی میں بغیر کسی وقفے کے کام کررہا ہے، واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے جمعرات اور جمعے کو رات اور دن کے مختلف پہر شہر کے متعددعلاقوں اور واٹربورڈکی تنصیبات کا دورہ کیا اور برساتی پانی کی نکاسی کے عمل کے ساتھ شہر کو معمول کے مطابق دستیاب پانی کی فراہمی کے جاری کام کا معائنہ کیااور عملے کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ان کو ضروری ہدایات بھی دیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بارش سے قبل ہی واٹربورڈ کی جیٹنگ ،راڈنگ ،سیورکلینگ مشینوں اور ڈی واٹرنگ پمپس کوشہر کی اہم شاہراہوں اور نشیبی علاقوں میں تعینات کردیا گیا تھاجو تاحال پانی کی نکاسی کا کام کررہے ہیں۔علاوہ ازیں واٹربورڈ کے تمام چیف انجینئرز ،سپرنٹنڈنگ انجینئرز ،ایگزیکٹواور اسسٹنٹ ایگزیکٹیوانجینئرزاپنے ماتحت عملے کے ساتھ شہر کے نشیبی علاقوں ،اہم شاہراہوں اورتنصیبات پر موجود ہیں، ایم ڈی واٹربورڈ ان کی موجودگی وقتاً فوقتاً چیک بھی کررہے ہیں۔

واٹربورڈکے مرکزی کمپلین سینٹر سمیت دیگر ضلعی شکایات مراکز پر شہریوں کی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات نہ صرف رجسٹرڈ کی جارہی ہیں بلکہ ان پر فوری عملدرآمد بھی کیا جارہا ہے، بجلی کی عدم فراہمی سے متاثر واٹروسیوریج پمپنگ سٹیشنوں کو جنریٹرز کی مددسے فعال رکھا گیا ہے جبکہ ایم ڈی واٹربورڈ نے واٹربورڈ کے سیورکلینگ اینڈ ایکوپمنٹ ورکشاپ ڈویژن کو بارشوں سے زیادہ متاثرہ علاقوںمیں مزید مشینری وڈی واٹرنگ پمپس اورچیف انجینئر سیوریج کو اضافی افرادی قوت بھیجنے کی ہدایت کردی ہے۔انہوں نے پابند کیا کہ جنریٹرز کو رواں رکھنے کیلئے ایندھن مناسب مقدار میں ذخیرہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں