رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 1 سے 2 فیصد کے درمیان رہے گی، موڈیز

پاکستان کے پاس 18ماہ کی ضروریات پورا کرنے کیلئے زرمبادلہ کے ذخائر دستیاب ہیں،بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی

ہفتہ 8 اگست 2020 19:20

رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 1 سے 2 فیصد کے درمیان رہے گی، موڈیز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 1 سے 2 فیصد کے درمیان رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی مرتب کردہ جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نجی شعبے سے حاصل کردہ قرضوں کی واپسی کی صلاحیت رکھتا ہے اور پاکستان کے پاس آئندہ 12 سے 18ماہ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے زرمبادلہ کے ذخائر دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت سے پاکستان میں فارن ایکس چینج کی دستیابی رہے گی۔ کورونا وبا کی وجہ سے بڑھنے والے حکومتی اخراجات سے معاشی اشاریے دبا میں رہیں گے۔ مالی سال 2021 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 1 سے 2 فیصد کے درمیان رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔موڈیز نے یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ اب بھی قرضے دینے والے نجی شعبے کو محدود پیمانے پر نقصانات کے امکانات ہیں لیکن بی تھری ریٹنگ محدود پیمانے ہونے والے نقصانات کو تحفظ دیتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں