وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا کا کمشنر کراچی کے ہمراہ ڈسٹرک سینٹرل کا دورا

ہفتہ 8 اگست 2020 22:44

وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا کا کمشنر کراچی کے ہمراہ ڈسٹرک سینٹرل کا دورا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا کا بارش کے دوران ڈسٹرکٹ سنٹرل کے حساس مقامات پر کمشنر کراچی کے ہمراہ ریلیف کے کاموں کا معائنہ کیا اور مون سون بارشوں کے دوران نکاسی آب کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نکاسی آب کے عمل کو تیز کیا جائے اور ہنگامی بنیادوں پر ضلع بھر کی صفائی کا کام تیزی سیمکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو فوری ریلیف پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہی,مون سون بارشوں میں ہونے والے نقصانات کا سندھ حکومت تعین کر رہی ہے۔ اس موقع پر ڈی سی سنٹرل, اے ڈی سی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ کاش ٹی وی پر مگرمچھ کے آنسو بہانے والے بھی ساتھ ہوتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے تینوں بڑے نالوں کی صفائی کا کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر سندھ کابینہ کے وزرااپنے اپنے علاقوں میں ریلیف کے کاموں میں شب و روز مصروف عمل ہیں۔ سندھ حکومت صرف باتیں نہیں کرتی بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں