سینیئر اسپورٹس جرنلسٹ مرزااقبال بیگ کی اہلیہ کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا

اتوار 9 اگست 2020 23:30

کراچی۔9 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2020ء) سینیئر اسپورٹس جرنلسٹ مرزااقبال بیگ کی اہلیہ کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔مرحومہ کی نماز جنازہ مسجد امین ماڈل کالونی میں اتوار کو بعد نماز عصر ادا کی گئی۔نماز جنازہ و تدفین میں ممبر قومی اسمبلی اقبال محمد علی، سابق ٹیسٹ کرکٹرز اقبال قاسم،تنویر احمد،سکندر بخت، سابق فرسٹ کلاس کرکٹرز ظفر احمد،عالمگیر خان،سعید آزاد،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان،اولمپیئنز حنیف خان،اصلاح الدین،احمد عالم، کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے چیئرمین گلفراخان،خزانچی ابوذر،سیکریٹری حیدر حسین،میجر شاہنواز پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نمائندہ خصوصی کرنل سیف،پی ڈی سی اے کے سیکریٹری امیرالدین انصاری،نظام الدین،نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے ترجمان عظمت خان،کراچی سٹی کرکٹ ایوسی ایشن کے سابق سیکریٹری شفیق کا ظمی، کے سی سی اے کیتمام زونز کے سابق عہدیداران،کراچی اسپورٹس فائونڈیشن کے سیکریٹری آصف عظیم ،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت اور دیگر اسپورٹس ایسوسی ایشن و فیڈریشن کے عہدیداران، سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عبدالماجد بھٹی،شاہد ہاشمی،عبدالشکور،اقبال جمیل اور عتیق الرحمن، اینکر پرسن نسیم راجپوت، منیر الحق سمیت مرحومہ اور مرزا اقبال بیگ کے قریبی رشتہ داروں،اہل محلہ اور دوستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء کراچی کرکٹ ایسوسی ایشن( کے سی سی ای) کے سابق صدر پروفیسر اعجاز احمد فاروقی، سابق جوائنٹ سیکرٹری جمیل احمد اوردیگر نے مرزا اقبال بیگ کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ اتوار کو جاری کردہ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ رب کریم مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔مزیدبرآںاسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان،سیکریٹری اصغر عظیم اور تمام ممبران نے بھی سینئر اسپورٹس جرنلسٹ و اینکر پرسن مزا اقبال بیگ سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا ہے۔

پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر اور (اے آئی پی ایس)ایسوسی ایشن انٹرنیشنل پریس آف اسپورٹس(ایشیائ)کے سیکریٹری امجد عزیز ملک،سیکریٹری پی ایس ڈبلیو ایف زاہد فاروق ملک سمیت فیڈریشن کی مجلس عاملہ نے بھی مرزا اقبال بیگ سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحومہ کے لئے معغفرت کی دعا کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں