بجلی کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جاسکتی،لوڈ شیڈنگ شہریوں کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے‘ گورنرسندھ

اتوار 9 اگست 2020 23:30

کراچی۔9 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2020ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بجلی کی مسلسل فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جاسکتی،لوڈ شیڈنگ شہریوں کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے،اسے ختم ہونا چاہئے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال کے حوالہ سے اعلی سطح اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد قاسم، پی ٹی آء کے اراکین سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی ، حلیم عادل شیخ ، سعید آفریدی ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے جاوید حنیف ، میئر کراچی وسیم اختر ، جی ڈی اے کے عبد الکریم ، سردار رحیم ، کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مونس علوی سمیت سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرفاقی وزیر عمرایوب خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے شہریوں کو بجلی کی مسلسل فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔ اجلاس میں کے الیکٹرک کی کارکردگی پر اراکین اسمبلی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوور بلنگ سے شہری شدید پریشان ہیں،شہر بھر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بڑھا دی گئی ہے،جن علاقوں میں صفر لوڈ شیڈنگ تھی اب ان علاقوں میں بھی 2 سے 3 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہے۔ اراکین اسمبلی نے مزید کہا کہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کے باوجود بل انتہائی زیادہ بھیجے جارہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں