کراچی میں شدید بارشیں، کرنٹ لگنے کے واقعات ،21 افراد جاں بحق

شیرشاہ کے کباڑی کا8 سالہ بیٹا برساتی نالے میں ڈوب گیا، ریسکیو ٹیموں کو ابھی تک نہیں ملا، کباڑی باپ کی بچے کو تلاش کرنے کی اپیل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 10 اگست 2020 00:23

کراچی میں شدید بارشیں، کرنٹ لگنے کے واقعات ،21 افراد جاں بحق
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست 2020ء) ک راچی میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، بارشوں اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں21 افراد جاں بحق ہوگئے،شیرشاہ کے کباڑی کا8 سالہ بیٹا نالے میں ڈوب گیا، ریسکیوٹیموں کو ابھی تک نہیں ملا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کراچی میں گزشتہ تین روز سے شدید بارشیں جاری ہیں۔بارشوں اور کرنٹ لگنے کے واقعات سے 21افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

بارشوں اور کرنٹ لگنے کے واقعات کے ساتھ سیلابی پانی سے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی۔برساتی نالے میں شیرشاہ کے رہائشی کباڑی کا 8 سالہ بچہ گر گیا۔ گھروالوں کی نظروں کے سامنے معصوم عیوش کمار لہروں ڈوبتا جا رہا تھا لیکن بے بس باپ اور گھر والے بچے کو نہیں بچا سکے۔ کباڑی کا کہنا ہے کہ میرے بچوں کو تاحال نہیں ڈھونڈا گیا،ہم ساری رات بچے کو تلاش کرتے رہے۔

(جاری ہے)


میں اپیل کرتا ہوں کہ میرے بچے کو ڈھونڈا جائے۔ آج اتوار کے روز ایدھی رضاکاروں نے مچھر کالونی تک برساتی نالے میں بچے کو تلاش کرنے کیلئے آپریشن کیا۔رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ برساتی نالہ ہمارے لیے عذاب بنا ہوا ہے۔ دوسری جانب ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 3 دن پہلے سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے۔

بارش برسانے والا سسٹم کمزور ہوکر بلوچستان کی جانب بڑھ چکا ہے۔ مون سون کا پانچواں اسپیل16 اگست سے گرج چمک کے ساتھ جلوہ گر ہوگا ۔ اسی طرح قلات میں دوسرے روز بھی گرچ چمک کے ساتھ تیزبارش بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،بارش سے متعدد علاقوں میں کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق قلات میں گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہو ئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے بارش سے کچے مکانات کو نقصان پہنچا تاہم بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں