وزیراعلی خیبر پختونخوا کی گورنر سندھ کو بی آر ٹی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت

وزیر اعظم کے ہمراہ ضرور شرکت کروں گا۔ عمران اسماعیل

منگل 11 اگست 2020 23:32

وزیراعلی خیبر پختونخوا کی گورنر سندھ کو بی آر ٹی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت
کراچی۔11 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا نے گورنرسندھ سے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 13 اگست کو بی آر ٹی پشاور کا افتتاح کریں گے، چاہتے ہیں کہ گورنرسندھ عمران اسماعیل بھی تاریخی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں۔گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کی دعوت قبول کرکے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی کی افتتاحی تقریب میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے ، اس لئے 13 اگست کو وزیر اعظم کے ہمراہ بی آر ٹی کی افتتاحی تقریب میں ضرور شرکت کروں گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں