شناختی کارڈ نمبر پر اپنے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد معلوم کی جاسکتی ہے۔ مکیش کمار چاولہ

منگل 11 اگست 2020 23:40

کراچی۔11 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمارچاولہ نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز سندھ نے عوام کی سہولت کے لئے ایک اور سہولت متعارف کروائی ہے جس کے تحت اب کوئی بھی شخص اپنے شناختی کارڈ نمبر پر رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد معلوم کرسکتا ہے ، اس مقصد کے لئے اپنے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد معلوم کرنے کے لئے ویب سائٹ www.excise.gos.pk پر لاگ آن کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہا کہ جلد ہی سہولت ایس ایم ایس پر مہیا کردی جائے گی۔ مکیش کمار چالہ نے کہا کہ عوام اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں، عوام کو سہولت پہنچانا محکمہ ایکسائز سندھ کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں