بلاول بھٹو زرداری کا کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے متنازع نتائج پر تشویش کا اظہار

حکومت اس معاملے پر انتھائی سنجیدہ سے توجہ دے اور جلد از جلد اس کو متعلقہ امتحانی بورڈ کے سامنے اٹھائے ،چیئرمین پیپلزپارٹی

جمعرات 13 اگست 2020 16:49

بلاول بھٹو زرداری کا کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے متنازع نتائج پر تشویش کا اظہار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے متنازع نتائج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی متنازع نتائج نے کالج میں داخلہ خواہ ان کے مستقبل کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ہمارے بچے پورا سال محنت کرتے ہیں، اور انہیں کرونا وائرس وبا کے غیرمعمولی حالات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

طلبہ کے پاس امکانی رزلٹ کی بنیاد پر گریڈ قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔انہوںنے کہا کہ حکومت اس معاملے پر انتھائی سنجیدہ سے توجہ دے۔حکومت اس معاملے کو جلد ازجلد متعلقہ امتحانی بورڈ کے سامنے اٹھائے۔ہم قوم کے نوجوانوں کے مستقبل کے معاملے میں تاخیر کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں