یوم آزادی پر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرتے رہیںگے،وزیراعلیٰ سندھ

شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور عوام کے حقوق کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،مراد علی شاہ

جمعرات 13 اگست 2020 21:02

یوم آزادی پر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرتے رہیںگے،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 14اگست 1947 کو ہمارا پیارا ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان معروض وجود میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں انتھک جدوجہد اور بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ قائد اعظم محمد علی جناح کے زریں اصولوں اتحا، تنظیم اور یقین محکم پر کاربند رہتے ہوئے ملکی سالمیت کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور عوام کے حقوق کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ وزیراعلی سندھ نے 14 اگست کے موقع پر ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا، پاکستان بالخصوص صوبہ سندھ کی عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات کام کرتے رہیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں