یوم آزادی پاکستان ہماری شان ہے، روشن علی شیخ

جمعرات 13 اگست 2020 21:45

کراچی۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ حکومت سندھ روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ یوم آزادی پاکستان ہماری شان اور پہچان ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ اپنے پیغام میں روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ جشن آزادی پاکستان ہر پاکستانی کے لہو میں برق کی طرح دوڑتا ہے اور مادر وطن کی محبت ہمارا ایمان و یقین ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ نے کہا کہ ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے افواج پاکستان کے جوان ہمارا فخر ہیں اور جشن آزادی کی خوشیوں میں کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کے لئے دعا کرنا ہرگز نہ بھولیں۔ روشن علی شیخ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ جشن آزادی کی خوشیاں مناتے وقت صفائی و ستھرائی کا خصوصی طور پر خیال رکھیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں