کراچی سمیت سندھ میں جمعہ سے اتوار کے دوران بارش کی پیش گوئی

جمعرات 13 اگست 2020 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) محکمہ موسمیات نے آج(جمعہ)شام سے اتوار (14سے 16 اگست)کے درمیان کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شام سے اتوار کے دوران مزید مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا جس کی وجہ سے جمعہ کی شام یا رات سے اتوار کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، شہید بینظیرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، عمرکوٹ، سانگھڑ اور مٹھی میں کہیں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کہیں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں