کراچی: پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

جمعرات 13 اگست 2020 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)انویسٹی گیشن پولیس نے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں کارروائی کے بعد پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرلیے۔محکمہ انسداد دہشت گردی کے شعبہ تفتیش کے انچارج علی رضا کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے، گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔

(جاری ہے)

جن کی شناخت محسن الرحمان اور بابر الدین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ملزمان نے دورن تفتیش انکشاف کیا کہ 2014 میں گولیمار میں ٹریفک پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے قتل کیاجبکہ پاپوش نگر میں شاہد نامی پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔گرفتار ملزمان نے بیان میں خاتون سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان قصبہ کالونی علی گڑھ سیکٹر کے کارکنان ہیں، ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں