یوم آزادی نعمت خداوندی اور اکابرین کی قربانیوں کا ثمر ہے، انجینئر سلمان خان

جمعرات 13 اگست 2020 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر سلمان خان نے کہا کہ حکومتیں چلانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے اس کے لئے محب وطن ہونا ضروری ہوتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) جشن آزادی کے موقع پر ایک بار پھر یہ عہد کرتی ہے کہ اپنی جان دے کر بھی ملک کی تعمیر و ترقی کرے گی۔

(جاری ہے)

انجینئر سلمان خان نے کہا کہ یوم آزادی اللہ کا انعام اور بابائے قوم واکابرین کی قربانیوں کا ثمر ہے ہمیں آزادی کی قدر کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی شایانہ شان طریقے سے منایا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن)کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام مرکزی دفتر اور اضلاع میں تقاریب منعقد ہونگی جہاں پرچم کشائی اور پاکستان کی 73 ویں سالگرہ کاکیک کاٹیں جائیں گے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں