کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کا 73ویں یوم آزادی کے موقع پر پیغام

آج کے دن ہم بحیثیت قوم یہ عہد کر تے ہیں کہ پاکستان کو بانیا ن پاکستان کے خو ابو ں کے مطا بق بنا ئینگے جہا ں بلا رنگ ونسل ومذہب سب کو بر ابر کے حقوق حا صل ہو نگے، ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی

جمعرات 13 اگست 2020 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آزاد اور زند ہ قومیں اپنا یوم آزادی اس عہد کی تجدید کے ساتھ مناتی ہیں کے وہ اپنے ملک کو حقیقی معنو ں میں ایک فلا حی ریا ست بنائینگے اور آج کے دن ہم بحیثیت قوم یہ عہد کر تے ہیں کہ پاکستان کو بانیا ن پاکستان کے خو ابو ں کے مطا بق بنا ئینگے جہا ں بلا رنگ ونسل ومذہب سب کو بر ابر کے حقوق حا صل ہو نگے اور اس مملکت کو دنیا کی ترقی یا فتہ مملکت کی صفت میں شامل کر ینگے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے قوم کو 73ویں یوم آزادی کی مبا رکبا د دیتے ہو ئے مز ید کہا کہ ہم سب کو ملکر آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کر نا ہے اور ایک ایسی قوم تیا ر کر نی ہے جو ملک دشمن عنا صر کے عزائم کو خاک میں ملا دے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں