گزشتہ24گھنٹو ںکے دوران سندھ میںکورونا وائرس نے مزید 6 افراد کی جان لے لی ،343 مزید افراد متاثر ہوئے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ

ہفتہ 15 اگست 2020 00:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) گزشتہ24گھنٹو ںکے دوران سندھ میںکورونا وائرس نے مزید 6 افراد کی جان لے لی اور 343 مزید افراد متاثر ہوئے ہیں ، جن میں سے 182 کا تعلق کراچی سے ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ نے کورونا وائرس سے متعلق اپنی روز مرہ کی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ 9383 نمونے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 343 نئے کیسز کا پتہ چلا جو موجودہ شرح تشخیص چار فیصد بنتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چھ مزید مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی تعداد بڑھ کر 2313 ہوگئی اس طرح شرح اموات 1.8 فیصد ہوگئی ہے۔فی الحال 4294 مریض زیر علاج ہیں ، ان میں سے 3896 گھروں میں ، آٹھ آئسولیشن مراکز میں اور 390 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 252 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، ان میں سے 42 وینٹیلیٹرز پر ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں