ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام یوم آزادی انتہائی جوش خروش کے ساتھ کراچی اور اندرون سندھ سمیت پورے پاکستان میں منایا گیا

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،عامر خان،و وفاقی وزیر سید امین الحق کی مزار قائد پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑہائی،فاتحہ خوانی کی اوربانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

ہفتہ 15 اگست 2020 00:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام واں یوم آزادی انتہائی جوش خروش کے ساتھ کراچی اور اندرون سندھ سمیت پورے پاکستان میں منایا گیا۔آج صبح کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،رابطہ کمیٹی کے رکن و وفاقی وزیر سید امین الحق نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑہائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بانی پاکستان قائد آعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم رہنما نے جدوجہد آزادی کی قیادت کر کے ایک سیاسی معجزہ کر کے دکھایا اور پاکستان کے قیام کی شکل میں یہ تحفہ خداوندی دیاجو ہمیشہ کامیاب آزادی جدوجہد کی یاد دلاتا رہے گا،بعد ازاں مہمانوں کی کتاب میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تاثرات بھی قلم بند کیئے۔

(جاری ہے)

اگست کی سہ پہر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی نے ہمراہ مرکز بہادرآباد پر قومی پرچم لہرایااس موقع پر ملک کی ترقی،خوشحالی اور امن و امان کیلئے دعائیں کی گئیں۔گزشتہ شب بارہ بجے کے بعد کراچی کے ٹان،اندرون سندھ کے تمام زونوں کے زیر اہتمام آزادی کا جشن منایا گیا اس موقع پر کیک کاٹے گئے اور بجتے ہی آتش بازی کے شاندار مظاہرے کیئے گئے، اس موقع پر عوام اور کارکنان کا جوش خروش دیدنی تھا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے مقامات اور اندرون سندھ کے درجنوں مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے جس پر مسلسل ملی نغمے اور ایم کیو ایم پاکستان کے ترانے بجائے جا رہے تھے۔عوام اور کارکنان ٹولیوں کی شکل میں رات بھر ان کیمپوں کا دورہ کرتے رہے اور نوجوانوں نے ملی نغموں اور ایم کیو ایم پاکستان کے ترانوں پر رقص بھی کیا۔

جس میں عوام اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔دریں اثنا آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بھی ویں یوم آذادی کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنوینر و مئیر کراچی وسیم اختر،ڈپٹی کنوینر کیف الوری اور اراکین رابطہ کمیٹی،اے پی ایم ایس او کے انچارج و اراکین مرکزی کمیٹی بھی موجود تھی۔اے پی ایم ایس او کے زیر اہتمام شہر بھر میں ریلیاں نکالی گئیں جس میں طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں