عوامی نیشنل پارٹی کی خواتین ونگ کی صوبائی نائب صدر شازیہ اورنگزیب نے تاریخ میں پہلی بار دیگر خواتین عہدیداروں کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ کیا

انہوں نے دورے کے موقع پر شمالی وزیرستان کی خواتین کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور تنطیم سازی کا آغاز کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 27 اگست 2020 13:16

عوامی نیشنل پارٹی کی خواتین ونگ کی صوبائی نائب صدر شازیہ اورنگزیب نے تاریخ میں پہلی بار دیگر خواتین عہدیداروں کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ کیا
شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،روفان خان) عوامی نیشنل پارٹی کی خواتین ونگ کی صوبائی نائب صدر شازیہ اورنگزیب نے تاریخ میں پہلی بار دیگر خواتین عہدیداروں کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ کیا انہوں نے دورے کے موقع پر شمالی وزیرستان کی خواتین کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور تنطیم سازی کا آغاز کیا انہوں نے شمالی وزیرستان میں ضلعی دفتر کا بھی افتتاح کیا

بعد میں غلام خان بارڈر کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور وہاں پر عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری عبدالخلیل نے بریفنگ دی اس موقع پر ان کے ہمراہ خواتین ونگ کی مرکزی نائب صدر شازیہ مروت,خواتین ونگ کی مرکزی و صوبائی ممبر نازیہ شاہ,تحصیل ٹوپی کی نائب صدر ڈاکٹر غزالہ عطاء الحق,ضلع نوشہرہ کی نائب صدر سلیمہ جہانگیر ,ضلعی صدر شمالی وزیرستان فضل ناصر ,جنرل سیکرٹری عبدالخلیل ,فنانس سیکرٹری سلیم صافی,نثار علی خان دیگر بھی موجود تھے

دورے کی س ًنگرانی جنرل سیکرٹری عبدالخلیل نے کی دورے کے اختتام پر شازیہ اورنگزیب نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شمالی وزیرستان کے عوام بہادر , عزت دار اور ملک پر سر قربان کرنے والے لوگ ہیں شمالی وزیرستان کے عوام نے ملک کی خاطر جو قربانیاں دی ہیں ان کی مثالیں نہیں ملتیں

انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے بکاخیل کیمپ,گولنے کیمپ اور دیگر اضلاع میں مقیم شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی واپسی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے اور ان کے ساتھ جو سامان اور گاڑیاں ہیں ان کو بھی اجازت دی جائے آپریشن ضرب عضب میں شمالی وزیرستان میں جو نقصانات ہوئے ہیں ان کا ازالہ کیا جائے اور جن لوگ سروے رہ گئے ہیں ان علاقوں کا سروے شروع کیا جائے
اراضی کے ملکان اور تاجر برادری کو جلد از جلد ادائیگی کرے انہوں نے کہاکہ غلام خان بارڈر کو مکمل طور پر تجارت کیلئے کھول دیا جائے کیونکہ دو طرفہ تجارت سے ملک کو کافی فائدہ پہنچے گا

انہوں نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت ناکام حکومت ہے اے این پی شہیدوں اور غازیوں کی پارٹی ہے اے این پی دہشت گردوں کی نہیں بلکہ خدائی خدمتگاروں کی پارٹی ہے آج جو خیبر پختونخوا میں امن کی فضاء چل رہی ہے یہ اے این پی کے شہیدوں کی وجہ سے ہے خدائی خدمت گاروں نے ملک کی خاطر لاتعداد قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی دیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں