گزشتہ24گھنٹوں کے دوران سندھ میںکورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ،237 دیگر متاثر ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

ہفتہ 19 ستمبر 2020 00:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) کورونا وائرس کے مزید چار مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2459 ہوگئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14352 نمونوں کی ٹیسٹ کرنے کے بعد 237 نئے کیسز سامنے آئے جسکے بعد مثبت کیسز کی تعداد 133362 تک بڑھ گئی ہے۔ یہ بات وزیراعلی ہاس سے جاری ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ کورونا وائرس نے مزید چار افراد جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2459 ہوگئی ہے جوکہ 1.8 فیصد شرح ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 154 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 128145 تک پہنچ گئی جوکہ 96 فیصد صحتیابی کی شرح ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 237 نئے کیسز سامنے آئے جب 14352 نمونوں کا ٹیسٹ لیا گیا جبکہ اب تک 1200357 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جن کے نتیجے میں 133362 کیسز کی تشخیص ہوئی ہے جو تشخیصی شرح کا 11 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق اس وقت 2758 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 2481 گھروں میں، پانچ قرنطینہ مراکز میں اور 272 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔

171 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جن میں 23 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ سندھ بھر سے 237 نئے کیسوں میں سے 165 کا تعلق کراچی سے ہے ان میں سے ضلع جنوبی 70، ضلع شرقی 44، ضلع وسطی 22، ضلع کورنگی اور ضلع ملیر 12-12 اور ضلع غربی 5 ہیں۔ جبکہ دیگر اضلاع میں بدین 11، حیدرآباد 9، ٹنڈو محمد خان 5، جامشورو، خیرپور اور شہید بینظیر آباد 4-4، گھوٹکی 3، نوشہروفیروز 2، دادو، لاڑکانہ، میرپورخاص، سانگھڑ اور ٹنڈو الہیار ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں