شہرقائد میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیاہے،

سی این جی اسٹیشنز کو مزید 24گھنٹے گیس کی سپلائی معطل رہے گی، اسٹیشنز کل صبح کھلیں گے

ہفتہ 19 ستمبر 2020 15:04

شہرقائد میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیاہے،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) شہرقائد میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیاہے،سی این جی اسٹیشنز کو مزید 24گھنٹے گیس کی سپلائی معطل رہے گی اب سی این جی اسٹیشنزکل(اتوار) صبح 8بجے کھلیں گے۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بعد ہفتہ کی صبح 8 بجے کھلنے والے سی این جی بند اسٹیشنز کومزید 24 گھنٹے بند کرنے کا اعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز مزید 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیئے گئے ہیں، تمام سی این جی اسٹیشنز کواتوار کی صبح 8 بجے تک گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔ایس ایس جی سی ترجمان نے بتایاکہ مختلف گیس فیلڈزسے سسٹم میں موصول ہونے والی گیس کی مقدار میں کمی کا سامنا ہے، کم پریشرکی وجہ سے گھریلو صارفین اورکمرشل سیکٹرکی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ مختلف علاقوں سی ویو، صدر کے کئی علاقوں، اورنگی ، پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی آنکھ مچولی نے عوام کیلئے کھانا پکانا مشکل تر بنا دیا ہے۔ہوٹلز بھی گیس نہ ہونے سے ایل پی جی سلنڈرز اور کوئلوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں