کراچی میں دہائیوں بعد جدید ٹرام سروس کے دوبارہ آغاز کا امکان

شہر قائد میں جدید ٹرانسپورٹ سروس کے آغاز کیلئے ترکی نے مدد کی پیش کش کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 ستمبر 2020 22:32

کراچی میں دہائیوں بعد جدید ٹرام سروس کے دوبارہ آغاز کا امکان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2020ء) کراچی میں دہائیوں بعد جدید ٹرام سروس کے دوبارہ آغاز کا امکان، شہر قائد میں جدید ٹرانسپورٹ سروس کے آغاز کیلئے ترکی نے مدد کی پیش کش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مناسب ٹرانسپورٹ سہولیات سے محروم پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی کے شہریوں کیلئے ترکی کی جانب سے بڑی پیش کش کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ترکی شہر قائد میں دہائیوں بعد دوبارہ سے ٹرام سروس شروع کرنے کے سلسلے میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخارشالوانی سے ترک قونصل جنرل نے ملاقات کی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ کراچی کو استنبول کی طرح سیاحتی شہر بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر تولگا یوک نے کہا کہ ترکی ایم اے جناح،آئی آئی چندریگرروڈ پر ٹرام چلانے میں مدد کریگا۔

(جاری ہے)

ترک قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ نمائش سے ٹاور تک ٹرام چلانے میں تعاون پر تیار ہیں،آئی آئی چندریگرروڈ پر بھی ٹرام سروس کے لیے تعاون کریں گے۔

تولگا یوک نے کہا کہ کراچی کی لائبریریوں کی بہتری اور انہیں جدید بنانے میں مدد کریں گے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ٹرام سروس اور لائبریریاں بہتر کرنے میں تعاون کی پیشکش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات مثالی ہیں۔افتخار شلوانی کا کہنا تھا کہ ٹرام سروس چلنے سے کراچی کی تاریخی حیثیت بحال ہوگی،کراچی کو پھر استنبول کی طرح سیاحتی شہر بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی کے حوالے سے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت نے کھربوں روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اس پیکج کے تحت کراچی میں سرکلر ریلوے سمیت دیگر کئی جدید ٹرانسپورٹ منصوبوں کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں