پروفیسر عطا الرحمن کے لیے ایک اور بین الاقوامی اعزاز، بین الاقوامی جریدے ’’مالیکیولز‘‘ کا خصوصی شمارہ نکالنے کا فیصلہ

پیر 21 ستمبر 2020 16:48

پروفیسر عطا الرحمن کے لیے ایک اور بین الاقوامی اعزاز، بین الاقوامی جریدے ’’مالیکیولز‘‘ کا خصوصی شمارہ نکالنے کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) پاکستان کے معروف سائنسدان اور تعلیم دان پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن کی دنیاکے مختلف ممالک میںسائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی گراں قدر خدمات کو بین الاقوامی سطح پر سراہنے کے لیے ایک اہم بین الاقوامی جرنل ’’مالیکیولز‘‘ نے خصوصی شمارہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق اس جرنل کی اشاعت معروف بین الاقوامی پبلشر ایم ڈی پی آئی(MDPI)کے تحت ہوتی ہے، ترجمان نے کہا ہے کہ اس جرنل سے دنیا کے اہم ممالک کی سائینس سوسائٹیاں منسلک ہیں جن میںاینٹر نیشنل سوسائٹی آف نیکلیوسائیڈز ، نیکلیوٹائیڈز اینڈنیوکلیک ایسڈ، اسپینش سوسائٹی آف میڈیسنل کیمسٹری، اور اینٹر نیشنل سوسائٹی آف ہیٹروسائکلک کیمسٹری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اس شمارے میں پروفیسر عطاالرحمن کی گراں قدر خدمات کو اُجاگر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پروفیسر عطاالرحمن نے کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل کی حیثیت اسلامی دنیا کے چالیس ممالک میں ہزاروں نوجوان سائینسدانوں کی معاونت کی، پاکستان میں وفاقی وزیر برائے سائینس اور ٹیکنالوجی کی حیثیت سے ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بنیادڈالی اور اس طرح شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میںانٹرنیٹ کی سہولت عام کی، انہوں نے پاکستان کا پہلا سیٹلائیٹ پاک سیٹ ون خلا میں چھوڑا۔

اس کے ساتھ موبائل فون انڈسٹری میں بھی اہم تبدیلیاں ان ہی کی نگرانی میںآئی اور سن2000ء میں جن موبائل فون کی تعداد صرف تین لاکھ تھے ان کی تعداد اب160 ملین سے زیادہ ہے۔ بحیثیت بانی سربراہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان انھوں نی2002ء سے 2008ء کے درمیان ملکی کی اعلیٰ تعلیم کے سیکٹر میں نمایاں تبدیلیاں رونما کی اور انڈیا کو بھی ریسرچ پبلیکیشن میں پیچھے چھوڑ دیا۔

پروفیسر عطا الرحمن وزیراعظم پاکستان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین، سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کے قیام کے لیے ٹاسک فورس کے وائس چیئر مین اور ٹاسک فورس برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کوچیئر؂مین کے عہدوں پر فائز ہیں۔ پروفیسر عطا الرحمن کی نامیاتی کیمیائ کے موضوع پر 1232سے زیادہ بین الاقوامی اشاعتیں، امریکہ، یورپ اور جاپان میں طباعت شدہ 346کتب اور بین الاقوامی سائنسی جرائد میں771 سے زیادہ تحقیقی اشاعتیں قابل ذکر ہیں، 45 پیٹنٹ بھی ان کے نام ہیں۔

ان کی زیرِ نگرانی82 طالب علموں نے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی ہے۔ پروفیسر عطا الرحمن آٹھ یورپی ریسرچ جرنل کے مدیرِ اعلیٰ ہیں جبکہ متعلقہ مضمون سے متعلق دنیا کی نمایاں انسائکلوپیڈیا کے مدیر بھی ہیں۔ پروفیسر عطا الرحمن کو نہ صرف بین الاقوامی ایوارڈ حاصل ہوئے ہیں بلکہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے انھیںتمغہٴ امتیاز، ستارہٴ امتیاز، ہلالِ امتیاز اور نشانِ امتیاز بھی عطا کیا جاچکا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں