سینیٹر سراج الحق کی محمد حسین محنتی کے بہنوئی کی وفات پران کے گھر آمد، مرحوم کی مغفرت اور درجات بلندی کی دعا

منگل 22 ستمبر 2020 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے صوبائی امیر محمد حسین محنتی کے بہنوئی عبدالعزیز پاریکھ کی وفات پران کے گھر پہنچ کر تعزیت ، مرحوم کی مغفرت اور درجات بلندی کی دعا کی۔

(جاری ہے)

مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو،صوبائی نائب قیم عبدالحفیظ بجارانی ، قیم حلقہ کراچی محمد عبدالواب ، نائب امیر مسلم پرویز نائب قیم راشد قریشی بھی ان کیساتھ موجود تھے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں