کے ایم سی میں ڈبل چارج کے حامل اور ٹیکنیکل پوسٹوں پر تعینات نان ٹیکنیکل افسران کو فارغ کیا جائے،سید ذوالفقارشاہ

اہل تجربے کار افسران کو ان کی قابلیت کے مطابق تعینات کیا جائے۔ قانون کے تحت کے ایم سی سروسز کے ملازمین پر سول سرونٹ قوانین لاگو نہیں ہوتے، سجن یونین

پیر 21 ستمبر 2020 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے افسران و ملازمین کے ایم سی سروسز کے ملازم ہیں۔ شہر میں ہونے والے مختلف تجربات زونل میونسپل کمیٹیز، ڈسٹرکٹ میونسپل آفس، ڈی ایم سیز، ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی اور اب کے ایم سی اور ڈی ایم سیز بناکر کیے گئے۔

یہ ملازمین ان ہی اداروں کے ہیں۔ مختلف تجربات کے نتیجے میں یہ ملازم ادھر ادھر کیے جاتے رہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت سندھ حکومت کے مختلف محکموں، کے بی سی اے، ایل ڈی اے، واٹر بورڈ علیحدہ شناخت کے ادارے میں ان کے ملازمین اپنے اصل محکموں اداروں کو بھیجے جاسکتے ہیں لیکن کے ایم سی سروسز کے ملازمین کو واپس نہیں بھیجا جاسکتا۔ البتہ ڈبل چارج کے حامل افسران، ٹیکنیکل پوسٹوں پر تعینات نان ٹیکنیکل افسران کو فارغ کرکے ان کی جگہ ٹیکنیکل اہل تجربے کار ملازمین کو تعینات کیا جائے۔ تمام افسران کو قابلیت کے مطابق سنگل چارج دیا جائے۔ افسران اور ملازمین میں پائے جانے والے خوف کا خاتمہ کیا جائے تاکہ وہ ذہنی طور پر مطمئن ہوکر اپنی ڈیوٹیاں انجام دے سکیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں