جدید سہولیات سے آراستہ جاز ڈیجیٹل ہائوس کراچی کا افتتاح

پیر 21 ستمبر 2020 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) پاکستان کے نمبر ون اورسب سے بڑے انٹرنیٹ براڈ بینڈ سروس فراہم کرنے والے فورجی آپریٹر وجاز نے، کراچی ،سکائی ٹاور کلفٹن کے مقام پر اپنے علاقائی دفتر ’’ڈیجیٹل ہائوس‘‘ کا افتتاح کیاہے۔جدید سہولیات سے آراستہ اورکراچی کے بڑے کاروباری مرکز میں بنایا گیا یہ دفتر جدید ترین ڈیزائن کا حامل ہے۔

کام کا بہترین ماحول،جدید میٹنگ رومز، جمنائزیم اور متعدد اضافی سہولیات کے ساتھ اس دفتر میں ٹیم ورک کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر جاز عامر ابراہیم کہتے ہیں’’ ’’جازڈیجیٹل ہائوس‘‘ کو موجودہ دور کے تقاضوں کے پیش نظرکام کرنے میں آسانی اور بہترین ماحول کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ نئی جنریشن کی ضروریات سے مطابقت رکھنے والے اس دفتر کی مدد سے جاز لوگوں کی تخلیقی صلاحیتوںمیں اضافہ کرنے اور توقعات سے بھی بڑھ کرانہیں مستقل بنیادوں پربااختیار بنانے کاخواہش مند ہے۔

(جاری ہے)

ترقی کی راہ پر گامزن،اس نئے اورمتاثر کن دفتر کی مدد سے سیکھنے کے مسلسل عمل ، جدت اورایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی کوفروغ ملے گا‘‘۔جاز سمجھتا ہے کہ معذور افراد کی شمولیت کے بغیریکساںاور پائیدارترقی حاصل نہیں کی جاسکتی ،اس لیے ڈیجیٹل ہائوس میں انہیں ایڈجسٹ کرنے کے لیے ڈیزائن میں خصوصی ترمیم کی گئی ہے جو معذور افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے جاز کے وژن کی عکاس ہے۔جاز میں ملازمین کی فلاح وبہبود،تنظیمی اہداف کا حصول اور ملازمین کی بہتری کے لیے زیادہ توجہ دی جاتی ہے، JAZZ Fitجیسے ملازمین کی فلاح بہبود کے جامع پروگرام کے علاوہ SEMPماڈل بھی متعارف کرایا گیاہے جس کا مقصد لوگوں کی سماجی ،جذباتی ،ذہنی اور جسمانی نشوونما کو یقینی بناناہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں