سندھ ہائیکورٹ، ہیلتھ کئیر کمیشن کااسپتال کی رجسٹریشن نہ کرنے سے متعلق کیس میں درخواست گزار کو رجسٹریشن کے لیے ہیلتھ کیئر کمیشن سے فارم حاصل کرنے کا حکم

بدھ 23 ستمبر 2020 15:07

سندھ ہائیکورٹ، ہیلتھ کئیر کمیشن کااسپتال کی رجسٹریشن نہ کرنے سے متعلق کیس میں درخواست گزار کو رجسٹریشن کے لیے ہیلتھ کیئر کمیشن سے فارم حاصل کرنے کا حکم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے اسپتال کی رجسٹریشن نہ کرنے سے متعلق کیس میں درخواست گزار کو رجسٹریشن کے لیے ہیلتھ کیئر کمیشن سے فارم حاصل کرنے کا حکم دے دیا،بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میںہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے اسپتال کی رجسٹریشن نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا صرف ڈاکٹر ہی اسپتال کھول سکتا ہے کئی لوگوں ایسے ہیں جنہوں نے اسپتال کھولے ہیں مگر وہ خود ڈاکٹر نہیں ہیں۔بیشتر افراد خود ڈاکٹر نہیں ہوتے مگر انہوں نے اچھے سے اچھے ڈاکٹرز رکھے ہوئے ہیں، جس پر وکیل ہیلتھ کیئر کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ اسپتال کی رجسٹریشن کا مسئلہ نہیں بلکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانچ کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں،وکیل کے جواب پر عدالت نے کہا کہ طبی عملے کی ڈگریوں اور جانچ کے لیے ہیلتھ کیئر کمیشن اقدامات کررہا ہے تو کیا غلط ہے، عدالت نے درخواست گزار کو رجسٹریشن کے لیے ہیلتھ کیئر کمیشن سے فارم حاصل کرنے کا حکم دے دیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں