سندھ ہائی کورٹ،گھارو میں سی پیک کے تحت روٹ پر چوکیاں بنانے کے خلاف درخواست پر ڈی سی ٹھٹھہ اور دیگر سے دو ہفتوں میں جواب طلب

بدھ 23 ستمبر 2020 15:07

سندھ ہائی کورٹ،گھارو میں سی پیک کے تحت روٹ پر چوکیاں بنانے کے خلاف درخواست پر ڈی سی ٹھٹھہ اور دیگر سے دو ہفتوں میں جواب طلب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے گھارو میں سی پیک کے تحت روٹ پر چوکیاں بنانے کے خلاف درخواست پر ڈی سی ٹھٹھہ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیاہے۔بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میںگھارو میں سی پیک کے تحت روٹ پر چوکیاں بنانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ٹھٹھہ گھارو میں سی پیک کے تحت روٹ پر مختلف محکموں کی جانب سے ہاریوں کی زمین پر قبضہ کیا جارہا ہے،مختلف محکموں کی جانب سے کسانوں کی زمین پر چوکیاں بنائی جارہی ہیں،ڈی سی اور دیگر اداروں کی جانب سے زمین کے مالکان کو پیشگی نوٹس بھی نہیں دیئے جارہے،جس پر عدالت نے ڈی سی ٹھٹھہ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں